اس سٹرکچر کی مدد سے آپ بچوں سے ہزاروں فقرات بنوا سکتے ہیں۔ روز مرہ زندگی میں بہت سے اسمِ صفت استعمال ہوتے ہیں انکے بعد صرف ایک پریپوزیشن کا استعمال کرنا ہے۔ یعنی مجھے سن کر دکھ ہوا۔ مجھے جان کر خوشی ہوئی۔ مجھے دیکھ کر حیرانی ہوئی وغیرہ۔ چند مثالیں نیچے دی جا رہی ہیں جن کو سامنے رکھ کر بچوں سے بھی فقرات لکھوائیں۔
Subject + is/am/are + adjective + to + Verb (i)
- I am happy to meet you. مجھے آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔
- I am sad to hear that. مجھے یہ سن کر دکھ ہوا۔
- I am wondered to know that. مجھے یہ سن کر حیرانی ہوئی۔
- I am astonished to see it. میں یہ دیکھ کر ششدر ہوا۔
- I am amazed to get this reward. میں یہ انعام لے کر بہت پرجوش ہوں۔
- I’m honoured to meet you. میں آپ سے مل کر عزت محسوس کرتا ہوں۔
Subject + was/were + adjective + to + Verb (i)
- I was interested to learn English. میں انگلش سیکھنے کیلئے دلچسپی رکھتا تھا۔
- I was crazy to get admission in that university. میں اس یونیورسٹی میں داخلہ لینے کیلئے پاگل تھا۔
- You were wrong to contact her. اس سے رابطہ کرنے میں غلط تھا۔
- She was right to stay there. وہ وہاں رکنے میں ٹھیک تھی۔
- They were nice to help. وہ مدد کرنے میں بہت اچھے تھے۔