اس سٹرکچر کو بھی قریب کے مستقبل کے کاموں کو بیان کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یعنی اگر آپ کوئی کام کرنے ہی والے ہیں تو آپ ایسے کہیں گے۔ میں تقریبا اس کاروبار میں حصہ ڈالنے ہی والا ہوں یا تھا۔ اسکا مطلب یہ ہے کہ قریب تھا کہ آپ اس کاروبار میں حصہ ڈال دیتے۔ لیکن آپ نے موقع گنوا دیا۔
Subject + is/am/are + about to + verb (ing)
- She is about to speak. وہ بولنے ہی والی ہے۔
- She is about to write. وہ لکھنے ہی والی ہے۔
- They are about to loose their weight. وہ اپنا وزن کھونے ہی والے ہیں۔
- They are about to get a new car. وہ نئی گاڑی خریدنے ہی والے ہیں۔
- I am about to show you something. میں آپکو کچھ بتانے ہی والا ہوں۔
Subject + was/were + about to + verb (ing)
- She was about to buy that house. وہ اس گھر کو خریدنے ہی والی تھی۔
- They were about to launch a new project. وہ ایک نیا پراجیکٹ لانچ کرنے ہی والے تھے۔
- You were about to say that. تم یہ کہنے ہی والے تھے۔
- I was about to tell you a secret. میں تمہیں یہ راز بتانے ہی والا تھا۔
- She was about to cook. وہ پکانے ہی لگی تھی۔