20 – Day English Course
Week - One
Day - 1 Use of Would
" Use of Would "
For example, -Use of Would
I would go Nano home.
I would play football.
I would buy a chocolate.
I would eat apple.
I would watch cartoons.
اگر بچے کے پاس وکیبلری ختم ہوگئی ہے تو اسے ایک فقرے کے ساتھ پانچ فقرے بنانے کا کہیں اس سے اسکی پریکٹس اچھی خاصی مضبوط ہوگی۔ مثلا لفظ ‘کھانا’ کے ساتھ وہ پانچ مزید چیزوں کے نام بتائے گا جنہیں وہ اگلے دن کھائے گا۔
I would eat chocolate.
I would eat mango.
I would eat vegetables.
I would eat candies.
I would eat burger.
Practice through Dialogue
Mother: What would you like to have in breakfast?
Kid: _________________________________.
Mother: Would you like to have egg in breakfast?
Kid: _________________________________.
Mother: What would you like to buy for me?
Kid: _________________________________.
Mother: Would you like to go with me?
Kid: _________________________________.
Mother: Would you please finish your homework?
Kid: _________________________________.
Mother: Would you please be silent?
Kid: _________________________________.
At early stage, do not focus on minor errors such as complicated prepositions. For a kid, ‘I would go school’ is just fine. Visit the link for complete activities and course.
I would like to + Verb (I)
– I would like to help him.
– I would like to invite you.
– I would like to sit here.
– I would like to go with you.
– I would like to spend some time with you.
– I would like to learn about it.
– I would like to listen about her.
– I would like to keep it.
– I would like to give it to you.
Day - 2 Use of Can
آج کے سبق میں بچے کو بتائیں کہ اسکے اندر اللہ نے کچھ صلاحیتیں پیدا کی ہیں یعنی وہ دنیا میں بےکار پیدا نہیں ہوا بلکہ بہت سے کام کر سکتا ہے۔ اور اس طرح کے فقرے بتانے کیلئے ہم نیچے دیئے گئے سٹرکچر کا استعمال کرتے ہیں۔
Use of Can – How to tell about ability/skill?
Use 1st Form
I can speak English/Urdu/Punjabi/Pashto/Arabic.
I can buy ………….. (ask to write five things which he needs for school)
- I can buy some pencils.
I can write……. (ask for five things he can write)
- I can write a story.
I can read……. (ask five things he can read)
- I can read my book.
Now, use different verbs for a healthy practice. For instance, learn, cook, play, jump, teach, see, watch, paint, break, run, go, come, eat, drink. For complete series, kindly visit the link below.
Spoken English
It is also used for permission [informal]. Use first form and construct the dialogue. For example, can I sit/go/speak/eat/meet etc.
A: Can I meet Mr. John?
B: _____________________.
A: Can I help you?
B: _____________________.
A: Can you tell me?
B: _____________________.
" Use of May "
انگریزی میں یہ سٹرکچر کئی جگہ استعمال ہوتا ہے لیکن بچے کو صرف 2 سٹرکچر بتانے ہیں۔ ایک یہ کہ مستقبل میں جن باتوں کا اسے یقین نا ہو وہ کیسے بیان کرے گا۔ دوسرا یہ کہ اسے اجازت کیسے لینی۔ اگر کمرہ جماعت میں ہے تو استاد، پرنسپل یا اپنے سینئر ہم جماعت ساتھیوں سے کوئی چیز کیسے پوچھنی۔ نیچے دی گئی آڈیو سنیں اور بچے سے کوئی 20 کے قریب مثالیں بنوائیں۔ 10 شاید کے سٹرکچر پر اور 10 اجازت کے سٹرکچر پر
If we are not sure about future happenings, we can use 'may' to describe our actions.
- I may invite my friends on party.
شاید میں اپنے دوستوں کو دعوت پر بلا لوں - I may call her.
شاید میں اسے کال کروں۔ - I may bring something for you.
شاید میں تمہارے لئے کچھ لے آؤں۔ - I may look into the matter.
شاید میں اس معاملے میں دیکھ لوں۔ - I may visit my uncle.
شاید میں انکل کو مل لوں۔
یہ اجازت لینے کا فارمل طریقہ ہے یعنی دفتروں وغیرہ میں۔
- May I come in? کیا میں اندر آسکتا ہوں؟
- May I go now? کیا میں اب جا سکتا ہوں؟
- May I ask your name? کیا میں آپکا نام پوچھ سکتا ہوں؟
- May I help you? کیا میں آپکی مدد کر سکتا ہوں؟
- May I sit here? کیا میں یہاں بیٹھ سکتا ہوں؟
For more practice, use this verb-list.
- Study ________________________________.
Work ________________________________.
- Construct ___________________________.
- Proceed ____________________________.
- Organize ___________________________.
- Manage ____________________________.
- Decorate ___________________________.
دعا کیلئے استعمال کریں۔
- May Allah help you!
اللہ تمہاری مدد کرے۔ - May you succeed in life!
تم زندگی میں کامیاب ہو۔ - May Allah bless you!
اللہ تم پر رحم کرے۔ - May Allah give you reward!
خدا تمہیں اسکا انعام دے
" Use of Have "
ابتدائی مرحلے میں بچے کو اپنے گردونواح سے مختلف چیزوں کے نام لکھنے دیں۔ اسکے بعد اسے بتائیں کہ جن چیزوں کا وہ مالک ہے وہ مندرجہ ذیل سٹرکچر کا استعمال کر کے بیان کرے۔ اور کوشش کریں کہ اسے گھر میں سامنے پلنگ وغیرہ پر کھڑا کر دیں۔ تاکہ خود اعتمادی بھی بڑھے۔ اسکے بعد بہن بھائیوں کا آپس میں ڈائیلاگ کروائیں۔ نیچے ایکٹویٹیز دی جا رہی ہیں۔
Examples
- I have a car.
- I have a cap.
- I have a cat.
- I have a tab.
- I have a bat.
- I have some colours.
- I have a box of pencils.
- I have another class now.
- We have a big house.
- We have a beautiful family.
- They have five children.
- They have a nice car.
- You have a great friend.
- You have an exam tomorrow.
بچے کو سامنے کھڑا کریں اور نیچے دیئے گئے ڈائیلاگ کی پریکٹس کریں۔ استاد سوال پوچھے گا۔
Ahmed: Do you have a great family?
Alina: ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Ahmed: How many brothers and sisters do you have?
Alina: ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Ahmed: Do you have a big house?
Alina: ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Ahmed: Do you have a car?
Alina: ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Ahmed: Do you have a laptop?
Alina: ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Ahmed: Do you have a swimming pool in your house?
Alina: ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Ahmed: Do you have a fan in your room?
Alina: ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Ahmed: Do you have anything to say?
Alina: ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Ahmed: Do you have a sharper?
Alina: ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
Ahmed: Do you have a pencil? etc.
Alina: ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
The expected answers can be ‘Yes, I do’. or ‘Yes, I have’. ‘No, I don’t’ or ‘No, I don’t have’.
" Use of Had "
ابتدائی مرحلے میں بچے کو بتائیں کہ ماضی میں اپنی ملکیت کا ظہار کیسے کرنا ہے۔ یعنی اگر اسکے پاس کوئی چیزیں موجود تھیں گذشتہ وقت میں تو اسے درج ذٰیل سٹرکچر کا استعمال کریں۔
Examples
- I had a car. میرے پاس گاڑی تھی۔
- I had a pencil box. میرے پاس پینسل باکس تھا۔
- I had toys. میرے پاس کھلونے تھے۔
- I had great friends. میں بہت اچھے دوست رکھتا تھا۔
- I had information about it. مجھے اسکے بارے میں معلومات تھیں۔
اس سٹرکچر پر صرف سادہ فقرے ہی بنوائیں۔ کیونکہ منفی اور سوالیہ مشکل ہو جائے گا۔ لیکن اپنے علم کیلئے اسکے منفی اور سوالیہ کو نیچے پڑھیں۔
- Did you have notebook?
کیا تمہارے پاس نوٹ بک تھی؟ - Did you have class yesterday?
کیا تمہاری کلاس تھی کل؟ - Did you have a good friend in previous school?
کیا پچھلے سکول میں تمہارا کوئی اچھا دوست تھا؟ - Didn’t you have a meeting last night?
کیا تمہاری گذشتہ رات میٹنگ نہیں تھی؟
Week - Two
" Use of Should"
اس سبق میں بچے کو بتائیں کہ وہ اپنی رائے کا اظہار کرنےکیلئےنیچےد ےیگئےسٹرکچرکااستعمال کرسکتاہے۔مثال کے طور پر مجھے دوستوں کا احترام کرنا چاہئے۔ یہ فقرہ میری خواہش بھی ہو سکتی ہے لیکن یہاں رائے کا امکان زیادہ ہے۔ اسی طرح اپنی رائے کے ساتھ کسی کی رائے پوچھنے کیلئے بھی یہی سٹرکچر استعمال ہوگا۔ گردونواحمیں موجود لوگوں کو دیکھیں کہ کس کو کیا کرنا چاہئے۔ مثلا حکومت کو اکثر لوگ مشورے دیتے نظر آتے۔ آپ بچے کو بھی یہی ایکٹویٹی دے سکتے ہیں کہ بیٹا تمہارے نزدیک حکومت کو کون کون سے کام کرنے چاہئیں۔ بچہ اس طرح مثالیں بنائے گا۔ آپ یہ نا سوچیں کہ بچہ اتنی بڑی سطح پر کیسے سوچے گا۔ وہ اپنے دماغ کے حساب سے کچھ نا کچھ سوچ لے گا۔ بچے سے نیچے دی گئی مثالیں متوقع ہیں۔
• Government should finish crimes.
• Government should help the poor.
• Government should punish the criminals.
• Government should work on education.
• Government should open the schools.
پھر بچے کو کہیں کہ وہ اپنے بارے میں بتائے کہ اسے آج کیا کرنا چاہئے، یا وہ آپکو مشورے دے کہ آپکو کیا کرنا چاہئے۔ بچہ اس طرح مثالیں لکھے گا۔
I should buy all the toys.
مجھے تمام کھلونے خریدنے چاہئیں۔
I should eat a lot of chocolates.
مجھے بہت ساری چاکلیٹ کھانی چاہئیں۔
I should play all the time.
مجھے ہر وقت کھیلنا چاہئے۔
I should watch cartoons.
مجھے کارٹون دیکھنے چاہئیں۔
I should sleep.
مجھے سونا چاہئے۔
Mom, you should bring a remote car for me.
ماما آپکو میرے لئے ایک ریموٹ گاڑی خریدنی چاہئے۔
Dad, you should invite my friends on my birthday party.
بابا !آپکو میرے تمام دوستوں کو میرے جنم دن پر بلانا چاہئے۔
Practice for Spoken English (Do this activity in pair)
Practice for Spoken English
Mother: What should I buy for you on Eid?
Kid: You should______________.
Mother: What should I cook today?
Kid: __________________________.
Mother: When should I call your teacher?
Kid: __________________________.
Mother: When should I come to your school?
Kid: __________________________.
Mother: What should I tell you?
Kid: __________________________.
" Use of Must"
بچے کو بتائیں کہ جب وہ کسی بات پر زور دینا چاہتا ہے تو ان فقرات کا استعمال کرے گا۔ مثال کے طور پر ”تم یہ کرو” سے ”تم یہ ضرور کرو”۔ یعنی اس قسم کے فقرات میں لفظِ ”ضرور/لازمی” اہمیت کا حامل ہے۔ کچھ لوگ اس کا ترجمہ اس طرح بھی کرتے ہیں، تمہیں یہ ضرور کرنا چاہئے۔ یہ فقرات اگر منفی میں بنائے جائیں تو ”وارننگ” کیلئے بھی استعمال ہوتے ہیں۔ مثلاۤ تم یہ ہرگز نا کرنا یا تمہیں یہ بالکل بھی نہیں کرنا چاہئے۔
Examples
I must speak English.
مجھے ضرور انگریزی بولنی چاہئے۔
I must take all the cookies.
مجھے تمام کوکیز لے لینے چاہئیں۔
I must give this bat to him.
I must go home now.
مجھے اب ضرور گھر چلے جانا چاہئے۔
You must not disturb me. (with forceful voice)
تمہیں مجھے تنگ نہیں کرنا چاہئے( بولتے وقت لہجے میں زیادہ سختی ہوتی ہے)
You must listen to me.
تمہیں مجھے ضرور سننا چاہئے۔
You must talk to me.
تمہیں مجھ سے ضرور بات کرنی چاہئے۔
You must speak in Urdu.
تمہیں ضرور اردو بولنی چاہئے۔
You must tell me this story.
تمہیں مجھے ضرور ساری کہانی سنانی چاہئے۔
You must do your homework.
تمہیں ضرور اپنا گھر کا کام کرنا چاہیے۔
In this structure, there is no questioning-style. So, ask the kid to work on simple and negative structures only.
" Use of Need"
بچے کو بتائیں کہ جب اسے کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ کیسے مانگ سکتا ہے۔ بچے اکثر روز مرہ کی چیزوں کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں تو اس حوالے سے اس سٹرکچر کی بہت اہمیت ہے۔ اس سٹرکچر میں چیزوں کے نام بھی لگائے جا سکتے ہیں اور کام یعنی فعل کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بچے سے پوچھیں کہ وہ 20کے قریب چیزوں کی فہرست بتائے جنکی اسے ضرورت ہے۔ پھر 20کاموں کی فہرست جنہیں کرنا وہ ضروری سمجھتا ہے۔ بچہ اس طرح کے ملتے جلتے فقرے بنائے گا۔
Structure: Subject + Need + Noun (name)
I need it.
مجھے اسکی ضرورت ہے۔
I need your help.
مجھے آپکی مدد کی ضرورت ہے۔
I need chocolates.
مجھےچاکلبیسکیضرورتہے۔
I need gaming computer.
مجھے گیمز کھیلنے والا کمپیوٹر چاہئے۔
I need mobile right now.
مجھے موبائل ابھی چاہئے۔
Structure: Need + Verb ( use ‘to’ before any action)
I need to work now.
مجھے اب کام کرنے کی ضرورت ہے۔
I need to go now.
مجھے اب جانے کی ضرورت ہے۔ یعنی میں جانا زیادہ اہم سمجھتا ہوں۔
I need to help the poor.
مجھے غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔
" Use of Want"
اس سبق میں بچے کو بتائیں کہ وہ اپنی چاہت کا اظہار کیسے کرے گا۔ بچوں کی اکثر خواہشات ہوتی ہیں جنکا اظہار وہ اپنی مادری زبان میں کرتے رہتے ہیں۔ نیچے دیا گیا سٹرکچر بھی اسی طرح کے جذبات کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ گذشتہ سبق کی طرح اس سبق میں بھی نام اور کام دونوں کے فقرے بنوائیں۔ پہلے بچے سے پوچھیں کہ وہ کون کونسی چیز چاہتا ہے۔ پھر بچے سے پوچھیں وہ کونسی چیزیں نہیں چاہتا۔
Want + Noun (name of anything)
I want a motorbike.
مجھے موٹر بائک چاہئے۔
I want fries.
مجھے فرائز چاہئے
I want milk.
مجھے دودھ چاہئے۔
I want parrots.
مجھے طوطے چاہئیں۔
I want ice-cream.
مجھے آئس کریم چاہیے۔
Want + Verb (use ‘to’ between two verbs)
I want to meet him.
میں اس سے ملنا چاہتا ہوں۔
I want to stay here.
میں یہاں رہنا چاہتا ہوں۔
I want to sleep here.
میں یہاں سونا چاہتا ہوں۔
I want to invite you.
میں تمہیں دعوت دینا چاہتا ہوں۔
I want to help you.
میں تمہاری مدد کرنا چاہتا ہوں۔
Practice Through Dialogue
Mother: What do you want to eat?
Kid : ________________________
Mother: Where do you want to go?
Kid : ________________________
Mother: When do you want to sleep?
Kid : ________________________
Mother: Where do you want to live?
Kid : ________________________
Mother: What do you want to buy?
Kid : ________________________
" Use of Noun Phrase And Prepositional Phrase"
اس سبق میں بچے کو ناؤن فریز بنانا سکھائیں۔ لیکن اس سطح پر صرف تین الفاظ کی ناؤن فریز بنائیں۔ مثلا کوئی بھی ایک عام نام لیں اور اسکے ساتھ ایک ڈیٹرمینر اور ایک اڈجیکٹو لگا دیں۔ ان کی فہرست نیچے دی گئی ہے۔ مثلا “گاڑی” ایک نام ہے۔ اسے ایک عمدہ گاڑی کہہ سکتے ہیں۔ یہ ایک ناؤن فریز کہلائے گی۔ لڑکے سے “ایک اچھا لڑکا”۔ یہ ناؤن فریز سبجیکٹ کے طور پر بھی استعمال ہو سکتی ہے اور آبجیکٹ کے طور پر بھی۔ سبجیکٹ اینڈ آبجیکٹ کو اگلے اسباق میں تفصیلی بیان کیا جائے گا۔
Noun Phrase
[A happy boy] goes to school.
[A boy] goes to school.
[A happy] goes to school.
I ate [pizza].
I ate [a tasty pizza].
Here is the list of determiners.
A, An, The, This, That, These, Those, My, Your, His, Her, Our, Their, Its
کسی بھی نام یا ناؤن فریز سے پہلے اگر کوئی پریپوزیشن لگا دی جائے تو وہ پریپوزیشنل فریز بن جاتی ہے۔
Preposition – with -on -at -to -for -behind -in
Preposition + Noun phrase = prepositional phrase
P + NP = PP
In [a tasty pizza]
For [my strong brother]
Activity Chart
اب بچوں سے نیچے دی گئی ایکٹیوِٹی حل کروائیں۔ مختلف پروناؤنز لے کر انکے ساتھ ناؤن فریز اور پریپوزیشنل فریز لگائیں۔
Is/am/are | was/were | Will be |
Noun Phrase | ||
I am [a great player]. | I was a great player. | I will be a great player. |
It is [a fantastic lecture]. Is it [a fantastic lecture]? | It was [a fantastic lecture]. | It will be [a fantastic lecture]. |
He is a fantastic teacher. | He was [a fantastic teacher]. | He will be a fantastic teacher. |
She | ||
It | ||
I am [a Japanese soldier]. | ||
We | ||
You | ||
They | ||
Prepositional Phrase | ||
I am [in the yellow car]. | I was [in the yellow car]. | I will be [in the red car]. |
You are [with your brother]. | ||
Question Movement Test | ||
Are you [with your brother]? | ||
Is she [in the car]. | ||
Week - Three
"How To Write An Essay"
ہم آج تک مضمون اور کہانی میں فرق نہیں کر پائے۔ ہم بچے سے ماضی کے کسی واقعے کو سنتے ہیں اور اسے کہانی کا نام دیتے ہیں اور دوسری طرف ایک تفریحی مقام کی سیر کو مضمون میں ڈال دیتے ہیں۔ زیادہ تر تو بچوں کو لکھے لکھائے مضامین اور کہانیاں ہی دیتے ہیں اس لئے انکی سوچنے کی صلاحیت بڑھتی نہیں۔ لکھی ہوئی کہانیاں اگر ان پٹ کیلئے دی جائیں اور انہیں کہا جائے کہ اب خود سے اس سے ملتی جلتی کہانی لکھو پھر تو بہترین بات ہے۔ لیکن وہی کہانی یا مضمون رٹا لگا کر ہوبہو لکھیں تو پھر کوئی فائدہ نہیں۔ مضمون کی کئی قسمیں ہیں کہیں دلائل دینے پڑتے ہیں، کہیں رائے کا اظہار کرنا پڑتا ہے، کہیں کسی چیز کی وضاحت کرنی پڑتی ہے۔ تفریحی مقام کی سیر والا مضمون بھی دراصل مقامات کی وضاحت ہوتی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں بچے کو صرف چیزوں ،شخصیات کو بیان کرنا سکھائیں اسکا طریقہ درج ذیل میں دیا جا رہا ہے۔ مضمون نگاری کے اس مرحلے میں بچے کو صرف تین سٹرکچرز پر کام کروائیں۔ بچہ اپنی پسندیدہ چیز، شخصیت یا جگہ کی ملکیت ظاہر کرے، دوسرا اسکی خوبی یا خامی بیان کرے یعنی صفت ،اور تیسرا اسکی قابلیت بیان کرے۔ اسکے لئے بچے کو نیچےدیئے گئےتین سٹرکچرزپکےکروائیں۔
How to Use these Structures?
1) Use of Has
بچے کو بتائیں کہ وہ جس بھی چیز کو بیان کرتے وقت اسکی ملکیت اس طرح بیان کرے۔ مثلا۔ My father has a great business. میرے ابو کا بڑا کاروبار ہے My friend has a remote car. میرے دوست کے پاس ریموٹ گاڑی ہے
2) Use of is + Adjective
بچے کو بتائیں کہ اس طریقے سے خوبی یا خامی بیان کرنی ہے۔ He is a tall boy. وہ ایک لمبا لڑکا ہے He is a good friend. وہ ایک اچھا دوست ہے Lahore is a big city. لاہور ایک بڑا شہر ہے
3) Use of Can (Ability)
بچے کو بتائیں کہ اس طریقے سے بتانا ہے کہ آپکی پسندیدہ شخصیت کون کون سی صلاحتیں رکھتی ہے یعنی کون سے کام کر سکتی ہے۔ My dad can play basketball. میرا ابو باسکٹ بال کھیل سکتا ہے My cat can jump. میری بلی چھلانگ لگا سکتی ہے My friend can fight. میرا دوست لڑائی کر سکتا ہے
اب ان تینوں سٹرکچرز کو یکجا کر کے اسے ایک موضوع دیں اور اسے کہیں کہ مضمون لکھے۔ مثلا اپنی پسندیدہ شخصیت میں اگر باپ کی بات کرے تو باپ کی 10خوبیاں لکھے ،10چیزیں بتائے جو وہ رکھتے ہیں ،10کام بتائیں جو وہ کر سکتے ہیں۔ بچے کو مضمون شروع کروانے کیلئے ایک دو لائنیں خود لکھ دیں یعنی اگر رٹا بھی لگوانا چاہتے ہیں تو پہلی دو لائنوں کا لگا دیں باقی 30کے قریب فقرے اسے خود لکھنے دیں۔ابتدائی لائنیں لکھ کر دینے سے بچے کو ڈائریکشن مل جاتی ہے۔ مثلا
Activity
I have a great family of six members. My sister, mother, father and three brothers including me. I love all of them but I like my father a lot. His name is
_____________. He is a doctor. ___________ etc.
"Use Of Could/Might"
یہ سٹرکچرز بچے کو ماضی میں کہانی لکھنے میں مدد کریں گے۔ یعنی ماضی میں اگر کوئی قابلیت ظاہر کرنی ہوتو ہم یہ الفاظ استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلا “شیر شکار کر سکتا تھا”۔ یا “شیر شکار نا کر سکا”۔ اپنی روزمرہ زندگی میں اگر بہت زیادہ عاجزانہ طریقے سے آپ درخواست کرتے ہیں تو یہ سٹرکچرز استعمال کر سکتے ہیں۔ مثالیں نیچے دی جا رہی ہیں۔
Examples
I could help that boy. میںاس لڑکے کی مدد کر سکتا تھا۔
I could read the book before exams. میں امتحان سے پہلے کتاب پڑھ سکتا تھا۔
I could meet him. میں اس سے مل سکتا تھا۔
I could invite her. میں اسے دعوت دے سکتا تھا۔
I could learn English when I was a school boy.جب میں سکول کا طالب علم تھا تو انگریزی سیکھ سکتا تھا۔
For Permission
Could you please suggest something to me?
کیا آپ مجھے کچھ تجویز کر سکتے؟
Could you please tell me about you?
کیا آپ مجھے بتا سکتے؟
Could you please help me?
کیا آپ میری مدد کر سکتے؟
Could you please listen to me?
کیا برائے مہربانی آپ مجھے سن سکتے؟
Could you please check my email sir?
جناب کیا آپ میری ای میل چیک کر سکتے
Activity for Kids
Answer the following questions.
How could you help me?
How could you allow me?
Where could we go?
What could I buy for you?
Who could come here?
جس طرح کُڈ کے فقرات بنائے ہیں اسی طرح بچے کو کہیں ‘مائٹ’ کے فقرات بھی بنائے۔ دونوں کے معنی ملتے جلتے ہیں۔
"Use Of Has To / Have To"
اس سبق میں بچے کو بتائیں کہ وہ اپنے ارادے یعنی مستقبل کے منصوبوں کے اظہار کیلئےنیچےد ےیگئےسٹرکچرکو استعمال کر سکتا ہے۔ ارادے کا اظہار تو کئی طریقوں سے ہو سکتا ہے لیکن ہم مرحلہ وار چل رہے ہیں۔ مثلا مجھے کل ایک انہتائی اہم کام کرنا ہے۔ میں کل انتہائی اہم کام کروں گا۔ دونوں ملتے جلتے معنی دے رہے ہیں کیونکہ انکا نتیجہ ایک ہی ہےاور وہ یہ کہ کال کوئی کام ہونے والا ہے۔ یہاں صرف جذبات اور کہنے کے انداز کا فرق ہے۔ بچے کو 20 کے قریب کام بتائیں باقی اسے خود سوچنے دیں۔ اور پچاس کے قریب فقرے بنوا لیں۔ اگر یہی سٹرکچر کسی سامنے کھڑے بندے کیلئے استعمال کریں تو مطالبہ یا رہنمائی وغیرہ کرنے کیلئے استعمال ہوگا۔ جیسے‘ تمہیں اب اسے بتانا ہے’۔
Has to/Have to + 1st (V)
He has to learn English.
اسے انگریزی سیکھنی ہے۔
She has to clean it.
اسے یہ صاف کرنا ہے۔
Maria has to pass this exam.
ماریہ کو یہ امتحان پاس کرنا ہے۔
I have to speak English.
مجھے انگلش بولنی ہے۔
We have to visit these countries.
ہمیں یہ مماملک دیکھنے ہیں۔
You have to stay silent.
تمہیں خاموش رہنا ہے۔
They have to think about it.
انہیں اس بارے میں سوچنا ہے۔
Don’t have to + 1st Form of Verb
I don’t have to go.
مجھے نہیں جانا۔
You don’t have to eat it again.
تمہیں اسے دوبارہ نہیں کھانا۔
We don’t have to bring him here.
ہمیں اسے یہاں نہیں لانا۔
They don’t have to write it.
انہیں اسے نہیں لکھنا۔
Speaking Activity
For Speaking Practice, Use these types of questions.
کیا تمہیں آج رات یہاں رکنا ہے؟
What do you have to say now?
تمہیں اب کیا کہنا ہے؟
Where do you have to keep it?
تمہیں اسے کہاں رکھنا ہے؟
When do you have to study?
تم نے کب پڑھنا ہے؟
Why do you have to leave that school?
وہ سکول کیوں چھوڑنا ہے تم نے؟
"Use Of Had To"
یہ سبق گزشتہ سبق سے ملتا جلتا ہے۔ جو سٹرکچر وہاں استعمال ہوئے اس طرح یہاں استعمال ہونگے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ موجودہ سٹرکچر ماضی میں ہے۔ یعنی اگر آپ ماضی میں کہنا چاہیں کہ مجھے یہ کرنا تھا، یا وہاں جانا تھا، یا اس سے ملنا تھا وغیرہ۔
Structure: Had to + First Form of Verb
He had to learn English.
اسے انگریزی سیکھنی تھی۔
She had to clean it.
اسے یہ صاف کرنا تھا۔
Maria had to pass this exam.
ماریہ کو یہ امتحان پاس کرنا تھا۔
Had to + First Form of Verb
I had to speak English.
مجھے انگلش بولنی تھا۔
We had to visit these countries.
ہمیں یہ مماملک دیکھنے تھے۔
You had to stay silent.
تمہیں خاموش رہنا تھا۔
They had to think about it.
انہیں اس بارے میں سوچنا تھا۔
Did not have to + First Form of Verb
I didn’t have to go.
مجھے نہیں جاناتھا۔
You didn’t have to eat it again.
تمہیں اسے دوبارہ نہیں کھاناتھا۔
We didn’t have to bring him here.
ہمیں اسے یہاں نہیں لاناتھا۔
They didn’t have to write it.
انہیں اسے نہیں لکھناتھا۔
Activity for Kids
For Speaking Practice, Use these types of questions.
Did you have to stay there that night?
کیا تمہیں اس رات وہاں رکنا تھا؟
What did you have to say then?
تمہیں پھر کیا کہنا پڑا؟
Where did you have to keep it?
تمہیں اسے کہاں رکھنا پڑا؟
When did you have to study?
تم نے کب پڑھنا تھا؟
Why did you have to leave that school?
وہ سکول کیوں چھوڑنا تھا تم نے؟
"Parts Of Speech | Noun, Pronoun, Adjective"
Noun, Pronoun and Adjective
انگریزی سٹرکچر یا کسی بھی زبان کا سٹرکچر یعنی ڈھانچہ بالکل گھر کی عمارت کی طرح کچھ پارٹس سے مل کر بنتا ہے۔ ہم آج تک بچے کو اسم اور اسمِ ضمیر کی تعریف یاد کرواتے رہے اور رسم پوری کرنے کیلئے صرف دو مثالیں۔ لیکن اس طریقے میں اسے تعریف کا رٹا لگوانے کی بجائے اسے کہیں کہ اپنے ارد گرد سے بے جان چیزوں، جنگلی یا گھریلو جانوروں کے نام لکھے۔پھرنیچےد ےیگئےطریقےکو فالو کریں۔
Names of Non- Living Things and Animals -cat, -dog, chair, table, apple, car, book etc.
بچہ جیسے ہی یہ نام لکھ لے اسے انکی صفت یعنی خوبی یا خامی بیان کرنے کا کہیں۔ اور بچے کو خوبیوں اور خامیوں کی ایک فہرست خود مہیا کریں۔ بچہ اس طرح فقرے بنائے گا۔
Examples
Cat is beautiful.
Apple is tasty.
Table is big.
Car is fast.
Book is difficult.
Now, ask the kid to replace these nouns/names with ‘it’. At early stage, do not tell the rule of a/an/the. We will learn these rules in coming lectures. Here, I am going to use a/an/the randomly.
It is a cat.
It is beautiful.
It is beautiful cat.
It is an apple.
It is tasty.
It is a tasty apple.
It is a table.
It is It is big.
It is a big table.
It is a car.
It is fast.
It is a fast car.
It is a book.
It is difficult.
It is a difficult book.
Activity
بچے کو کہیں کہ کمرے میں دیکھ کر نام لکھتا جائے اور مثالیں بناتا جائے اس طرح اسکی 3پارٹس آف سپیچ کی پریکٹس ہو رہی ہے۔ اس لیکچر کی پریکٹس ایک ہفتہ کروائیں۔ یعنی اگلے مرحلے میں اسے انسانوں کی طرف لے آئیں۔ مثلا اپنے کزنوں اور رشتہ داروں، دوستوں وغیرہ کے نام لکھے پھر اسے باقی ضمائر یعنی میں ،وہ، تم، ہم وغیرہ کروائیں۔ مثال کے طور پر بچہ لکھے گا۔
Names of human-beings -Ahmed, -Shazia, -Alina, -Maria and Saima etc.
I am _______________.
We are ____________. (use plural noun here)
You are a ___________.
They are ____________. (use plural noun here)
He is a ______________.
She is a _____________.
اوپردئیے گئےپیٹرن کومکمل کرنےکیلئےبچےکوکہیںکہ اپنےبارےمیں30لائنیں لکھے یعنی وہ کیا ہے، اور اسکی چند ایک خوبیاں۔ بچہ لکھے گا‘ میں لڑکا ہوں، میں طالب علم ہوں، میں خوش ہوں، میں طاقتور ہوں وغیرہ۔ اسی طرح کچھ شعبہ جات اور خوبیوں خامیوں کو لے کر آپ دوسرے لوگوں کے بارے میں بھی اسے مثالیں بنانے کا کہیں۔ باقی پارٹس آف سپیچ لیکچر نمبر 15میں شیئر کئے جائیں گے۔
Week - Four
"Verb And Adverb"
گذشتہ سبق میں ہم نےاسم، اسم ِضمیر اور اسمِ صفت پڑھا تھا۔ جنکی مدد سے ہم نےفقرے بنانے سیکھے، اور وہ پریکٹس آپ نے بچوں سے کروائی۔ اس سبق میں آٹھ میں سے مزید 2پارٹس آف سپیچ استعمال کر کے فقرہ بنانا سیکھیں گے۔ یعنی ہمارے ٹوٹل 5پارٹس آف سپیچ ہو جائیں گے۔ سادہ الفاظ میں یہ جان لیں کہ ہم دنیا میں جتنے بھی کام کرتے ہیں ان کاموں کی بھی کوئی خوبی یا خامی ہوتی ہے۔ جیسے کسی نام کی خوبی،خامی ہو۔کچھ کام بہت خاموشی سےہوجاتے،کچھ کام خودشورمچاتے۔ان فقرات کونیچےدیئے گئےطریقے پر کیا جا سکتا ہے۔
Examples
I did that job excellently.
میں نے وہ کام شاندار طریقے سے کیا۔
Excellently, I did that job.
انتہائی طریقے سے میں نے وہ کام کیا۔
I excellently did that job.
میں نے شاندار طریقےسے وہ کام کیا۔
یعنی ایڈورب‘شاندار’کی کئی جگہیں ہوسکتی ہیں انہیں انگریزیمیںپلیسمنٹ بھی کہہ سکتے ہیں۔ آپ شروع میں لگائیں، یا درمیان میں یا پھر آخر میں لیکن اسکا تعلق ایکشن یعنی کام کے ساتھ ہی ہوگا بے شک یہ دونوں کچھ فاصلے پر ہی کیوں نا ہوں۔ اس حوالے سے ایک بات مزید جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم اسم ِصفت کو تھوڑی سی تبدیلی کے ایڈورب میں یے بدل سکتے ہیں ۔نیچےد گئے پٹرن پر خود بھی پریکٹس کریں اور بچے کو بھی کروائیں۔ ایک جوڑا اٹھائیں اور دو فقرے بنائیں۔
Examples for Practice
Brave- Bravely, Nice- Nicely, Happy- Happily, Great- Greatly, Quick- Quickly, Amazing- Amazingly, Hard- Hardly, Silent-Silently, Wonderful- Wonderfully, Slow- Slowly, Strong-Strongly
She is a nice girl. (adjective explains the noun ‘girl’)
She talks nicely. (verb explains the action ‘talk’.)
Hard vs Hardly
Hard is an adjective while, hardly is an adverb. The adjective ‘hard’ explains
nouns. For example, the chair is hard. But, the adverb ‘hardly’ explains about
the actions. For instance, I hardly sit on this chair. Here, the action ‘sit’ is linked
with ‘hardly’. I would like to share some more examples that are used in daily conversation.
– I hardly meet my friends.
میں بمشکل ہی دوستوں سے ملتا ہوں۔
– I could hardly pass that exam.
میں وہ امتحان بمشکل ہی پاس کر سکا۔
– I hardly found that key.
وہ چابی مجھے بڑی مشکل سے ملی۔
– They hardly get a chance to learn English.
انہیں انگریزی سیکھنے کا موقع بمشکل ہی ملتا ہے۔
– We hardly follow the rules on social media.
ہم سوشل میڈیا پر بمشکل ہی اصولوں کی پیروی کرتے ہیں۔
Hard
– This job is very hard.
یہ نوکری بہت مشکل ہے۔
– It is hard to meet someone here.
کسی کو یہاں ملنا بہت مشکل ہے۔
– Finding that key is very hard.
وہ چابی تلاش کرنا انتہائی مشکل ہے۔
– English is so hard to learn.
انگریزی سیکھنا بہت مشکل ہے۔
– Rules on social media are very hard.
سوشل میڈیا پر اصول بہت مشکل ہیں
"Determiners/Articles In English"
The names with the voices that start from a, e, i, o, u – will contain AN before them.
For example, an apple, an umbrella, an honest, an American, an intelligent boy, an interesting-book etc. While, rest of the voices will contain A before them.
For example, a cat, a bat, a book, a chair, a dog etc. Now, write a list of nouns randomly and, ask – – the kid to put -a or -an before.
For example,
– bottle, purse, bike, laptop, nice chair, mouse, pen etc.
The
"Prepositions"
Preposition is used to show position or direction of a noun. For example, to school, in school, at school, about home, for home, with home etc. How these prepositions are used, lets discuss below. At early stage, teach only these prepositions with actual use in daily conversation. After completing the course, keep adding another list of prepositions
Use of IN
بچے کو بتائیں کہ کوئی چیز کسی چیز میں ہو تو اسے بتانے کیلئے یہ لفظ استعمال کرتے ہیں۔ جیسے پانی گلاس میں ہے، گلاس کچن میں ہے، کچن گھر میں ہے ،گھر لاہور میں ہے، لاہور پاکستان میں ہے۔ اس حوالے سے بچے کو سوچنے دیں کہ کیا چیز کس میں ہے۔ پھر اس سے مختلف سوال پوچھیں مثلا ان چیزوں کا بتائے جو کمرے میں ہیں۔ یا اسے کہیں کہ اپنے 20 دوستوں اور کزنوں کے نام لکھے اور تصور کرے کہ کونسا کزن کس شہر یا ملک میں ہے۔
• Book is in the room.
• Cat is in the room.
• Dog is in the room.
• Brother is in the room.
• Bed is in the room.
• Chair is in the room.
• Ahmed is in Lahore.
• Ali is in Karachi.
• Alina is in England.
• Maria is in China.
• You can also use this structure.
• There is a book in the room.
• There are five chairs in the room.
• There are two boys in the room.
• There are ten people in the street.
• There are fifty bugs in the computer.
Use of ON
یہ لفظ کسی چیز کی سمت دوسری چیز کے اوپر ہونے کے حوالے سے ظاہر کرتا ہے۔ جیسے میز زمین کے اوپر ہے، میز کے اوپر کتاب ہے، کتاب کے اوپر گلاس ہے، گلاس کے اوپر ایک ڈھکن پڑا ہوا۔ اسی پیٹرن پر بچے سے مزید مثالیں بنوائیں۔
• The table is on the ground.
• The book is on the table.
• There is a book on the table.
Use of WITH
کے ساتھ-WITH اس میں بچے کو بتائیں کہ دو چیزوں کا آپس میں ساتھ ظاہر کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ یعنی میں ابو کے ساتھ ہوں۔ یہ ساتھ بظاہر بھی ہو سکتا ہے اور کسی رائے میں بھی ہو سکتا ہے۔ جیسے اس پوائنٹ پر میں آپکے ساتھ ہوں۔ بچے کو کہیں کہ اپنے20دوستوں کے اکٹھے نام لکھ کر انکا ساتھ ظاہر کرے۔ یعنی کون کس کے ساتھ ہے۔ بچہ اس طرح کے فقرے بنائے گا۔
• Ali is with Ahmed.
• Maria is with Hina.
• Javaria is with her sister.
• I am with my brother.
• You are with your mother.
اس کورس میں بچے کو مزید نیچے دی گئی پریپوزیشنز کروائیں اور زیادہ بوجھ مت ڈالیں۔ اگلے لیکچرز میں آپکے لئے اڈوانسڈ مواد لے کر آؤں گا۔
Use of FOR
• I am waiting for you.
• I am looking for it.
• I am doing it for her.
• I am learning for job.
• I am cooking for kids.
• They are fighting for hunger.
Use of OF
بچے کو بتائیں کہ کونسی چیز کس کی ہے۔ یہ پریپوزیشن انتہائی اہم ہے کیونکہ اکثر فریزوں میں یہی استعمال ہوتی ہے ۔ جیسے احمد کا گھر ،گھر کی دیوار، دیوار کا دروازہ، دروازے کی چابی وغیرہ۔ بچے کو ابھی گرامر کے پیچیدہ اصولوں میں نہ الجھا ئیں اسےنیچےدئے گئےپیٹرن پراستعمال کرنے دیں۔
• Ahmed’s home / House of Ahmed.
• Cat’s leg/ Leg of cat.
• Home’s key/ Key of home.
"Linking Words"
بچے کو ابتدائی مرحلے یا میرے اس کورس میں صرف چار یا پانچ لنکنگ ورڈز کروائیں اور اسے بتائیں کہ دو ناموں یا دو کاموں ، دو فقرات کو جوڑنے کیلئے جو الفاظ استعمال ہوتے انہیں لنکنگ ورڈز کہتے ہیں۔ یعنی جوڑنے والے الفاظ۔ اسے کہیں کہ اپنے دو دوستوں، دو کھلونوں یا دو کھانے والی چیزوں کو جوڑ کر دکھائے۔ مثال کے طور پر
• Ahmed and Ali
• Remote-car and Helicopter
• Book and Copy
• Pencil and Colors
اب اس سے کہیں کہ اب ان کو الگ کر کے دکھائے۔ الگ کرنے کیلئے نیچے دیا گیا سٹرکچر استعمال کریں۔ یعنی دو میں سے ایک کا انتخاب ہوگا۔
• Ahmed or Ali
• Remote-car or Helicopter
• Book or Copy
• Pencil or Pen
اب بچے کو لیکن کو فلسفہ سمجھائیں کہ جب دو فقرے آپس میں جوڑنے ہوں تو لیکن یا کیونکہ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ جیسا کہ میں سکول جانا چاہتا ہوں کیونکہ آج میرا پیپر ہے۔ یا پھر میں سکول جانا چاہتا ہوں لیکن میرے پاس سائیکل نہیں ہے۔
• I want to go home but I don’t know the way.
• Tell me something about him because it’s important.
• Ali is a good friend but he uses harsh language.
• I am good at English but can’t speak well.
• I am happy but not very much. etc.
Activity for Kids
Here are ten sentences with blanks for the “Fill in the Blank” activity:
- I like to play with ______and _______ in the park.
- My favorite foods are _______ and_______.
- I have a _______ and a _______ as pets.
- My room is filled with_______ and _______.
- I love to read _______ and _______ books.
- My favorite sports are _______ and _______.
- I enjoy playing with _______ but not with _______ .
- My mom cooks _______ and _______ for dinner.
- I have _______ and _______ in my lunchbox.
- My favorite subjects in school are _______ and _______.
"Present Simple Tense"
اس سبق میں بچے کو صرف دو باتیں بتائیں۔ ایک یہ کہ وہ اپنی روزمرزہ کی روٹین، یا وہ کام جو وہ ہر سال یعنی عید وغیرہ پر کرتا ہے وہ لکھے۔ دوسرا یہ کہ اگر اس سے کوئی ایسا سوال پوچھے جس سے جڑا کام دوہرایا جاتا ہو یعنی ہر روز، ہر ہفتے، ہر مہینے یا ہر سال۔ تو اسکا جواب وہ ورب کی پہلی فارم میں دے گا۔ نیچے سٹرکچر کو دیکھتے ہوئے بچے سے اسکی روٹین پوچھیں۔
Structure: Subject + Verb (First Form) + Object
Activity 1
• How do you spend your day?
تم اپنا دن کیسے گزارتے ہو؟
I get up early in the morning. I wash my face and hands. I take breakfast. Then, I go to Masjid for prayer. I recite the Quran. Then, I take shower and go to school. I attend my first class. I do my school work. I memorize the lessons. I talk to my friends. I tell them stories. I do coloring. I play games in break time. I come back home at 2:00 o’clock. I sleep for short time. Then, I go to academy. I complete my homework there. At evening time, I play hockey with my friends. At night, I take dinner, watch cartoons and go to sleep.
Activity 2
How do you celebrate your Eid?
تم اپنی عید کیسے مناتے ہو؟
Let the kid answer. Ask him to use only first form. Encourage him to tell about his friends as well. For instance, my friends come to my home and we go to play-land. While asking questions, tell the kid whenever he finds ‘do’ in a question, try to answer in first form. And, for the 3rd activity. Ask him a number of questions and expect one-word/sentence answer.
Activity 3
Ask these questions:
- Do you play basketball?
- __________________________________
- Do you like movies?
- __________________________________
- Do you stay with your family?
- _________________________________
- When do you get up?
- __________________________________
- Why do you like these cartoons?
- __________________________________
- When do you come home?
- _________________________________
- Where do you live?
- __________________________________
- How often do you visit your grandmother’s home?
- __________________________________
- What do you like to eat in breakfast?
- __________________________________
- What are the places you like to visit?
- __________________________________